ہر سنی ہوئی بات کو بیان کردینا

عبید اللہ بن معاذ عنبری ، محمد بن مثنی ، عبدالرحمن بن مہدی ،شعبہ ،خبیب بن عبدالرحمن ،حفص بن عاصم ،حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو بیان کر دے ۔

صحیح مسلم – جلد نمبر  1 – پہلا پارہ – حدیث نمبر  7 – حدیث مرفوع


یحیی بن یحیی ،ہشیم ،سلیمان تیمی ،حضرت ابو عثمان نہدی سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا ہر سنی ہوئی بات کو بیان کردینا ہی آدمی کے جھوٹے ہونے کے لئے کافی ہے۔

صحیح مسلم – جلد نمبر  1 – پہلا پارہ – حدیث نمبر 9


ابوطاہر احمد بن عمرو بن عبد اللہ بن عمرو بن سرح ، ابن وہب ،حضرت امام مالک نے فرمایا جان لے اس بات کو کہ جو شخص ہر سنی ہوئی بات کو بیان کر دے وہ غلطی سے محفوظ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ایسا شخص کبھی مقتدا اور امام بن سکتا ہے اس حال میں کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو بیان کردے ۔

صحیح مسلم – جلد نمبر  1 – پہلا پارہ – حدیث نمبر 10


محمد بن مثنی ، عبدالرحمن ،سفیان ، ابواسحاق ، ابوالاحوص ، عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ ہر سنی ہوئی بات کو نقل کر دینا ہی آدمی کے جھوٹے ہونے کے لئے کافی ہے ۔

صحیح مسلم – جلد نمبر  1 – پہلا پارہ – حدیث نمبر 11


محمد بن مثنی ،حضرت عبدالرحمن بن مہدی نے فرمایا ایسا انسان کبھی لائق اقتداء امام نہیں بن سکتا جب تک وہ سنی ہوئی باتوں سے اپنی زبان کو نہیں روکے گا۔

صحیح مسلم – جلد نمبر  1 – پہلا پارہ – حدیث نمبر 12

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: